پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے" ایک نیوز " اور "نیو نیوز" میڈیا گروپ سمیت مختلف اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تین ماہ سے زائد کی تاخیر اور نیو نیوزمیڈیا گروپ میں اسائنمنٹ ایڈیٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعینات ملازمین کی چھانٹیوں کی شدید مذمت کی ہے اور وفاقی و پنجاب حکومت کی وزارت اطلاعات کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف،جنرل سیکرٹری قمرالزمان، سینئر نائب صدر خرم پاشا ،نائب صدر شیر علی خالطی ،جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید ،خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ "ایک نیوز " ٹی وی میں ملازمین کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تنخواہ نہیں ملی ۔ گزشتہ روز جن ملازمین کو تنخواہ دی گئی وہ 32 ہزار روپے ماہانہ پر ملازم ہیں جو کہ حکومت کی کم سے کم تنخواہ کی پالیسی پر طمانچہ ہے۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخآری پر زور دیا کہ وہ نیو نیوز اور ایک نیوز کو دیئے گئے سرکاری اشتہارات کا آڈٹ کرائیں اور انہیں ملازمین کو بروقت تنخواہ کا پابند کیا جائے۔ پی یوجے ایگزیکٹو کونسل خبردار کیا کہ اگر ان اداروں سمیت دیگر میڈیا مالکان نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ان کے دفاتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ ایسے اداروں کے اشتہارات کی بندش کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے لئے محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔
110
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل