ایک نیوز میں تنخواہوں کا بحران تاحال حل نہیں ہوسکا۔۔ملازمین اگست، ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بھی مسائل کا شکار ہیں، گھر کا کرایہ ادا نہیں ہوپارہا، گھر کا کچن متاثر ہورہا ہے، بچوں کی فیسیں ادا نہیں ہوپارہیں یہاں تک کہ ملازمین کے دفتر آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ ان کی بائیکس اور گاڑیوں میں پٹرول مفت نہیں ملتا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک نیوز میں تین لوگ اکاؤنٹس میں سیلری لینے گئے تو اکاؤنٹ ہیڈ نے ان تینوں کو پانچ ہزار روپے دے کر کہا کہ یہ آپس میں برابر بانٹ لو اور اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوا لو، ان ملازمین نے پانچ ہزار روپے لینے سے انکار کردیا۔۔ دوسری طرف ایچ آر ہیڈ کا کہنا ہے کہ آپ لوگ سب ڈبل جاب کرلو، ٹائم کا کوئی ایشو نہیں، جب کہ یہی ایچ آر تھا جس نے جب جولائی کی سیلری دی تو اس کے فوری بعد ٹائمنگ کا ایشو بناکر ورکرز کو نوٹسز دینا شروع کردیئے تھے۔۔۔ پپو نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک طرف تنخواہوں کا بحران ہے دوسری طرف چینل انتظامیہ میڈیکل کیمپ لگارہی ہے، یہ کیمپ گیارہ نومبر بروز بدھ کو یاشفین لیب کے اشتراک سے ایک نیوز آفس میں دوپہر دو سے شام چھ بجے تک لگایا جائے گا۔۔ جس میں جنرل فزیشن چیک اپ، نفسیاتی چیک اپ، سی بی سی ٹیسٹ سمیت دیگر امراض کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ تمام ٹیسٹ پر چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔۔ پپوکا کہنا ہے کہ مطلب جو سیلری نہ ملنے کی وجہ سے بیمار ہیں ان کا علاج اور ان کے ٹیسٹ ہونگے۔۔۔
34
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل