سپرسکس نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، کے پی سی بلو فاتح 5

سپرسکس نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، کے پی سی بلو فاتح

کراچی پریس کلب سپر سکس نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، کے پی سی بلو فاتح، فوٹوگرافرز الیون رنر اَپ قرار۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ ’’سپر سکس نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026‘‘ کے کامیاب انعقاد پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ اور اسپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ٹورنامنٹ میں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کے پی سی بلو نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، جبکہ فوٹوگرافرز الیون نے فائنل تک رسائی حاصل کرکے رنر اَپ پوزیشن حاصل کی۔فائنل جیتنے والی کے پی سی بلو کی ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ رنر اَپ فوٹوگرافرز الیون نے 25 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔ٹورنامنٹ کے دوران شفاف اور معیاری مقابلوں کو یقینی بنانے کے لیے نیوٹرل امپائرز، اسکوررز اور پروفیشنل کمنٹیٹرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔کراچی پریس کلب کی انتظامیہ اور اسپورٹس کمیٹی نے ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرکے صحافیوں کو صحت مند تفریح، کھیلوں کے فروغ اور باہمی روابط کا بہترین موقع فراہم کیا۔اس کامیاب انعقاد پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ، اسپورٹس کمیٹی اور تمام منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کے پی سی بلو کو شاندار کامیابی اور فوٹوگرافرز الیون کو رنر اَپ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں