ٹریفک پولیس نے لاہور کے علاقہ CBD میں تیز رفتاری سے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ خاتون کی شناخت نور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مشہور ٹک ٹاکر نور بٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق نور بٹ کے خلاف تھانہ نصیر اباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سینیئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ خاتون کو سی بی ڈی میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے بعد کلمہ چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکر لاہور ڈیفنس کی رہائشی ہے۔
7
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل