قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا، جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ملک میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 10، 10 کروڑ ہے، جبکہ یوٹیوب استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ ہے۔حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں اور دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔ان کے مطابق پاکستانی صارفین واٹس ایپ کے ذریعے روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں، جبکہ روزانہ 12 ارب پیغامات بھی ارسال کیے جاتے ہیں۔فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے اجلاس کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا اور اے آئی استعمال سے ڈیٹا کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کے جانے کے بعد کوئی اسپیکٹرم آکشن نہیں ہوئی تھی، نواز شریف ملک کو 4 جی دے گئے، ہم نے 5 جی کی اسپیکٹرم آکشن کی۔ان کا کہنا ہے کہ 18 لاکھ لوگ ملک میں 5 جی استعمال کر رہے ہیں، 24 شہروں میں 5 جی آ رہا ہے اور بہتر سروسز کے اقدامات کر رہے ہیں۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام سروسز میں خرابی کی کئی وجوہات ہیں، پورا پورا ٹاور چوری ہو جاتا ہے، ڈیزل چوری ہو جاتا ہے اور جنریٹر چوری ہو جاتا ہے۔
15
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل