وزیرریلوے سے صحافیوں کی سفری رعایت بحالی کا مطالبہ۔۔۔۔ 39

وزیرریلوے سے صحافیوں کی سفری رعایت بحالی کا مطالبہ۔۔۔۔

پاکستان بھر میں صحافیوں کے لیے نجی ٹرینوں میں رعایتی سفری سہولت کی بحالی پر ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کا وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سی ای او ریلوے محمد حفیظ اللہ سے اظہارِ تشکر۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی سی ای او ریلوے سے ملاقات، صحافیوں کے سفری مسائل سے آگاہ کیا اور 80 فیصد رعایت کی بحالی کا مطالبہ بھی پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈ کواٹرز میں ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حفیظ اللہ سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے نجی ٹرینوں میں پاکستان بھر میں صحافیوں کے لیے رعایتی سفری سہولت بحال کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ریلوے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں سینئر صحافی حافظ فیض احمد ۔ طالب آفریدی لاہور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز، صدر RRA میاں علی افضل، سینئر نائب صدر علی فاروق، جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد اور جوائنٹ سیکرٹری دیبا مرزا شریک تھے۔اس موقع پر صحافیوں کے لیے 80 فیصد رعایت بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس پر سی ای او ریلوے نے مثبت پیش رفت اور مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور سفری سہولیات میں بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں