ساجد حسن کے بیٹے کا کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل۔۔۔ 38

ساجد حسن کے بیٹے کا کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ منتقل۔۔۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا منشیات فروشی کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس کورٹ( اے این سی) میں منتقل کردیا۔ ساحرحسن اور ساتھی ملزم عدالت میں پیش ہوئے،گذشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، استغاثہ کے مطابق ساحر حسن کو ڈیفنس سے منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،ساحرحسن اور شریک ملزم ضمانت پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں