فیز ٹو الاٹمنٹ لیٹر دو تحریک اور سکروٹنی کے نام پر صحافیوں کو بلیک میل کے حوالے سے پریس کلب میں پروگریسو گروپ کا احتجاجی اجلاس چیئرمین پروگریسو گروپ معین اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنوری 2026 کو کیے گئے وعدے کے مطابق فیز ٹو کے الاٹمنٹ لیٹر فوری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ پریس کلب کی باڈی خصوصا صدر ارشد انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ روڈا کی جانب سے انٹیمیشن لیٹر ممبران کو پہلے بھی دیے جا چکے ہیں اور گزشتہ سال دسمبر میں ایک زمین پر ٹینٹ لگا کر سیکرٹری اطلاعات پنجاب اور روڈا کے اعلی افسران کی موجودگی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیز ٹو کی زمین خرید لی گئی ہے اس پر دو روز تک پریس کلب میں مٹھائی بھی بانٹی گئی تھی۔اب جیسے ہی پروگریسو گروپ نے اس جگہ کی الاٹمنٹ لیٹر کا وعدہ یاد دلانا شروع کیا تو کہا گیا کہ وہ زمین بدل دی ہے اور پراسیس کو دوبارہ چار سال پہلے والے مرحلے میں ظاہر کر دیا گیا ہے ۔ پروگریسیو گروپ کا مطالبہ ہے کہ وعدے کے مطابق فیز ٹو ممبران کو "الاٹمنٹ لیٹر" دیے جائیں نہ کہ ایک بار پھر نومبر دسمبر کی سیاست والا انٹیمیشن یا انفارمیشن لیٹر دے کر طویل عرصہ کے لیے لٹکایا جائے ۔۔اجلاس میں کہا گیا کہ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری چودہ بار صدارت کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن ان کی چودہ بار کی صدارت میں صحافی کالونی فیز ون کے مسائل حل نہیں کیے گئے ۔ ارشد انصاری ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ مکمل کروانے میں ناکام رہے ہیں اور وہاں بھی صحافی رل گئے ہیں جبکہ فرنٹ مین مافیا پلاٹس کی قیمت بھی مارکیٹ سے کم رکھوانے میں کردارادا کررہا ہے ۔ گزشتہ تین سال کی صدارت کے باوجود ایف بلاک کا گیٹ لگوانے میں بھی ناکام رہے ہیں اور اب صحافی کالونی فیز ون اور ایف بلاک کے ممبران کے مسائل کو بھی بالکل نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ فیز ٹو کے الاٹمنٹ لیٹر کے دعوی کو تبدیل کر کے بڑے سلیقے سے کبھی انفارمیشن لیٹر تو کبھی انٹیمیشن لیٹر کی آڑ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
13
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل