اداکارہ میرا پر کینیڈا میں داخلے پر پابندی۔۔۔۔ 12

اداکارہ میرا پر کینیڈا میں داخلے پر پابندی۔۔۔۔

اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے جا رہی تھیں۔اداکارہ میرا کو کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا، پھران کا ڈیپورٹیشن آرڈر نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ارتضیٰ ارباب عرف میرا کو انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’سائیکو‘کی پروموشن کےلیے کیلیگری میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ دورے کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے کا اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کینیڈا میں انٹری بین کردی گئی تھی۔ تاہم میرا اس معاملے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل داخل کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں