315

عدالت کا قندیل بلوچ کیس ختم کرنے سے انکار

ملتان  کی سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزموں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں قندیل بلوچ قتل کے ملزموں کے معافی نامے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،والدین قندیل بلوچ نے کہا کہ اپنے بچوں کو اللہ کے واسطے معاف کیا ،جج نے والدین سے استفسار کیاکہ آپ صرف اپنے بچوں کو معاف کرنا چاہتے ہیں ؟ والدین قندیل بلوچ نے عدالت کو جواب دیا کہ جی میرے بیٹوں کو معاف کیا جائے ،جج عمران شفیق نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ لوگوں کے پاس قانون میں یہ حق ہے یا نہیں،کیا آپ کو علم ہے آپ کی معافی پر کیس کے باقی ملزموں پر کیا اثر پڑے گا۔عدالت نے قندیل بلو چ قتل کیس میں مقتولہ کے والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلئے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں