محراب پور یونین آف جرنلٹس کا ہنگامہ اجلاس۔۔ 39

محراب پور یونین آف جرنلٹس کا ہنگامہ اجلاس۔۔

محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے سابق جنرل سیکریٹری عبدالقیوم میمن پر موٹروے پولیس کی جانب سے ڈیوٹی میں مداخلت و پیکا ایکٹ آرڈیننس کے۔تحت درج کرؤائے گئے مقدمہ کیخلاف ایم یوجے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحصیل صدر محمود الحسن جلالی نے کی جبکہ ضلعی نائب صدر منور حسین منور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل بھر سے یونین کے عہدیداران و ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سمیت سابق عہدیداران بھی شریک ہوئے متاثرہ صحافی سندھی اخبار کوشش کے رپورٹر عبدالقیوم میمن نے ہنگامی اجلاس میں واقعہ کی ساری تفصیلات سے ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پولیس نے ہم سے کی گئی زیادتی اور ناانصافی کو چھپاتے ہوئے صرف معاملے کا ایک رخ اجاگر کرتے ہوئے میرے اور دیگر صحافی دوستوں مدد رند, عطا حسین سہتو اور اعجاز خاصخیلی و چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مدد رند کو گرفتار کیا۔گیا اجلاس میں موجود تمام عہدیداران و ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ سینئر وکلاء کی خدمات لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں عبدالقیوم میمن کی ضمانت کنفرمیشن کیلئے ضلعی قیادت کے تعاون سے کوششیں کی جائیں گی اور پیکاایکٹ کو صحافیوں کیخلاف استعمال کرنے پر مشاورت کرکے لائحہ عمل اپنایا جائیگا دوسرے مرحلہ میں ضلعی صدر کی قیادت میں ریجنل صدر کے تعاون سے ایس ایس پی موٹروے سکھر کیساتھ ملاقات کرکے معاملات کو سلجھانے کیلئے کوشش کی جائیگی بصورت دیگر تیسرے مرحلے میں موٹروے پولیس کی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کیخلاف محراب پور یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرؤایا جائیگا جس میں ضلعی قیادت کو بھی مدعو کیا جائیگا اجلاس میں علم الدین علیم ایڈووکیٹ, عبدالقیوم میمن, سید شوکت۔شاہ, حزب اللہ چانگ, راجہ خان نوناری, ملک امجد, عابد طور, اشرف غوری, اکاش چوہان, اکرم۔بوس, ناصر اقبال آرائیں, ارشد انصاری, سید حسنین شاہ, وقار خاصخیلی, ظہیر آرائیں , ساجد مغل و دیگر نے شرکت کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں