مہذب ممالک میں پیکا ایکٹ موجود نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس۔۔۔۔ 37

مہذب ممالک میں پیکا ایکٹ موجود نہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس۔۔۔۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مہذب ممالک میں پیکا ایکٹ موجود نہیں یہاں میڈیا پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان جلتی آگ پر تیل پھینکنے جیسا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیانیہ قابل مذمت ہے وہ بیان واپس لیں،پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، بحران بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کرکے اختیار دیا جائے تو 90 فیصد مسئلے حل ہوجائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت خطرناک بحرانوں کا شکار ہے، ملک میں آئین اب متفقہ نہیں رہا جو تبدیلیاں آئین میں لائی گئیں وہ درست نہیں، اٹھارہویں آئینی ترمیم کس طرح سے لائی گئی وہ سب کو معلوم ہے، پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی اس وقت سطح غربت کی لکیر سے نیچے ہے، امن و امان کا بحران بھی ملک میں بڑھتا جا رہا ہے۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے، مہذب ممالک میں پیکا ایکٹ جیسے قوانین موجود نہیں، پیکا ایکٹ کے ذریعے میڈیا جو لوگوں کو باخبر رکھتے ہیں ان پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، پاکستان میں جتنے بھی سوفٹ معاملات ہیں ان سب پر پابندی لگائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود کہتے ہیں کہ ملک میں نظام کولیپس کرچکا، پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم پانچ سال مکمل کریں گے، ہم سیاسی راستے، جمہوری عمل اور سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری ایڈونچر کا حصہ نہیں بنیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں