انسداد دہشت گردی عدالت نے سیکٹر ایف 10 مرکز میں مظاہرے کے مقدمے میں گرفتار صحافی رضی طاہر کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کے دوران رضی طاہر سمیت 96 ملزمان کی 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔صحافی رضی طاہر کو سیکٹر ایف 10 مرکز میں ہونے والے مظاہرے کے مقدمے میں تھانہ شالیمار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرے میں شرکت پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رضی طاہر سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
37
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل