راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے صحافی اور کالم نگار بلال غوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’آزادی صحافت پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔آر آئی یو جے کے صدر آصف بشیر چودھری اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے جاری بیان میں بلال غوری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ’ایک وی لاگ کے چند گھنٹے بعد مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کے چند ہی منٹ بعد آدھی رات کو ان کی گھر سے گرفتاری قانونی تقاضوں اور صحافتی آزادی سے متعلق تشویش کا باعث ہے۔آر آئی یو جے نے بلال غوری کو قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کی فوری رہائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔صحافی عبدالمجید ساجد نے بلال غوری کے حراست میں لیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ایکس پر ایپنے پیغام میں کہا کہ ’بلال غوری کوئی دہشت گرد نہیں، بھائیو! براہِ کرم اختلافِ رائے اور مختلف آرا کے لیے کچھ گنجائش رکھیں۔انھوں نے مزید لکھا کہ ’ذرا تصور کریں کہ ان کی اہلیہ اور بچوں پر اس وقت کیا گزر رہی ہوگی۔صحافی ابصار عالم نے ایکس پر بلال غوری کے لاپتہ ہونے اور بعد ازاں این سی سی آئی اے کی جانب سے اُن کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے لکھا کہ ’جس نے بھی بلال غوری کے خلاف کارروائی کے لیے چھ ستمبر کی رات کا انتخاب کیا، وہ اگر کسی نئی صوبائی حکومت کی وزارتِ اعلیٰ کا مستحق نہیں تو کم از کم ایک سرکاری تمغے کا ضرور حقدار ہے۔‘
28
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل