معروف اداکارہ لیلیٰ نے اپنے ماضی کی بولڈ پرفارمنسز پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسے تمام کام کرنا چھوڑ دیے ہیں جو ان کے دینی عقائد اور اللہ کی مرضی کے خلاف تھے۔ حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ کچھ سالوں سے انہوں نے اپنے رب سے کچھ وعدے کیے ہیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں شامل ہیں جو اللہ کو سخت ناپسند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، میں نے وہ کام ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے ختم کر دیے ہیں۔ ماضی میں ان کی پرفارمنسز کو بعض حلقوں کی جانب سے نامناسب قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم اب انہوں نے اپنے اس ماضی سے آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ لیلیٰ 1990 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے فلموں میں اپنی بولڈ پرفارمنسز اور اداکاری کی وجہ سے خاصی شناخت حاصل کی۔ اپنے اس طویل فلمی سفر میں انہیں جہاں ایک طرف مقبولیت ملی، وہیں ان کے بعض کاموں کو ماضی میں نامناسب قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
10
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل