Nukta 27

نکتہ ملازمین کی 2 تنخواہیں ڈیو، کامران خان نے آج اہم اجلاس بلالیا۔۔۔

نکتہ پاکستان میں جولائی کی تنخواہ تاحال جاری نہیں کی گئی، ایڈیٹر پاکستان مستعفی، نکتہ ایک فلور تک محدود رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ پاکستان میں جولائی اور اگست کی سیلری تاحال جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ دبئی اکاؤنٹ سے دی جانے والی ایڈیٹرز کی تنخواہ جون ، جولائی اور اگست کی جاری ہی نہیں کی گئی ہے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال ملازمین کو تنخواہ دینے کی تاریخ نہیں بتائی جا رہی ہے۔ ایسے میں نکتہ ڈیجیٹل کو پہچان دینے والی مشہور اینکر اور نکتہ کی ایڈیٹر پاکستان عنبر رحیم شمسی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پیر کے دن انھوں نے اپنا آخری دن آفس میں گزارا، جن کے جانے سے ملازمین میں مزید مایوسی چھا گئی، نکتہ ڈیجیٹل نے اپنے اخراجات کم کرنے کے لئے دفتر بھی ایک ہی فلور تک محدود کردیا ہے تاکہ اے سی اور لائٹیں کم چلیں اور بجلی کا بل بھی کم آئے، پپو کے مطابق چوتھی منزل پر بیٹھنے والے تمام ملازمین کو پانچویں منزل پر منتقل کردیا گیا ہے، یاد رہے نکتہ اخراجات کم کرنے کے لئے پہلے دبئی ، اسلام آباد اور لاہور آفس بھی بند کرچکا ہے، لاہور آفس کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی گئی ہے ، جبکہ اسلام آباد آفس مکمل بند کرکے ملازمین کو بھی اللہ حافظ کہہ دیا گیا ہے۔ ملازمین نکتہ کے مستقبل کو لے کر بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ جس پر آج کامران خان صاحب ایک اہم میٹنگ بھی کررہے ہیں تاکہ ملازمین کو کام مزید بہتر انداز میں کرنے اور نئی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا جاسکے، اس میٹنگ کی ای میل پہلے ہی تمام ملازمین کو کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں