89

خاتون پرڈیوسر بغیر کسی وجہ کے برطرف۔۔۔۔۔

92 نیوز میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری،پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈیوٹی پر آنیوالی خاتون فوٹیج پروڈیوسرکو بغیر کسی وجہ کے فارغ کردیا گیا،ہوا کچھ یوں کہ خاتون پرڈیوسر جیسے ہی دفتر پہنچی تو اسے کہا گیا کہ آپ کو فارغ کردیا گیا ہے،صدر 92 گروپ سے مل لیں،خاتون پرڈیوسر جب موصوف کے پاس پہننچیں تو خاتون کو کہا گیا کہ ۔۔ آپ کو کل سے آنے کی ضرورت نہیں آپ کو فارغ کردیا گیا ہے،ایچ آر اے مل لیں، خاتون پرڈیوسر صدر صاحب سے ملاقات کے بعد جب ایچ آر کے پاس گئی تو ایچ آر کا جواب تھا کہ، ہمیں تو پتہ ہی نہیں،آپ سے یہ کس نے کہا؟؟۔۔ خاتون پرڈیوسر نے ایچ آر کو بتایا کہ صدر صاحب کا حکم ہے تو ایچ آر نے فون پر تصدیق کی، ایچ آر کو کہا گیا کہ اسے کہو کل سے نہ آئے۔۔۔ جس کے بعد ایچ آر نے بھی خاتون پرڈیوسر کو نہ آنے کا حکم دیا۔۔ جس کے بعد خاتون پرڈیوسر روتی ہوئی نیوز روم پہنچی تو پروڈکشن ہیڈ اور شفٹ انچارج نے اسے دلاسا دیا۔۔ دوسری جانب پروڈکشن ہیڈ کو بھی اے پی بنا دیا گیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں