لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوٹرز نے روزنامہ جنگ کے چیف نیوز ایڈیٹر کے جواں سال صاحبزادے کو قتل کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ جنگ کے چیف نیوزایڈیٹراقبال ندیم صبح ساڑھے سات بجے اپنے بیٹے سولہ سال کے سعد کے ہمراہ عدالت پیشی پر جارہے تھے راستے میں موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے فائرنگ کرکے سعد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سعد چند قبل ہی قتل میں ضمانت پر آیا تھا اور اسی قتل کیس میں پیشی پر جارہا تھا۔ دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہربنس پورہ فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتارہوگئے۔ عدالت پیشی پر جانے والوں پر فائرنگ میں ملوث عبید علی اور نیاز قانون کی گرفت میں آ گئے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،مقتول سعد کے والد اقبال ندیم کی مدعیت میں تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ نمبر 2711/26 درج کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج، قانونی کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں پنجاب یونین آف نے روزنامہ جنگ کے نیوز ایڈیٹر ندیم اقبال کے 16 سالہ بیٹے کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو لاہور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیر علی خالطی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، طلال اشتیاق، خزانچی جواد حسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں صحافی کالونی کے سامنے دن دیہاڑے قتل کی اس سنگین واردات نے لاہور پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ندیم اقبال کے بیٹے کے قتل کے ملزمان کو فوری گرفتار کرئے اور ندیم اقبال اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کرئے ۔
98
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل