bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla 160

پی ٹی وی مالی طور پر مستحکم ادارہ بن چکا، عطا تارڑ۔۔۔۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی پہلی مرتبہ مالی طور پر مستحکم ادارہ بن چکا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ اس وقت پورے پاکستان میں صرف پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا کوئی دوسرا ٹیلی ویژن چینل فیفا ورلڈ کپ کی نشریات پیش نہیں کر رہا۔ پی ٹی وی میں اس وقت تقریباً 216 ملازمین کنٹریکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ضروریات کے مطابق کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتی کی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سے وابستہ معروف اینکرز کو بھی پی ٹی وی کی اسکرین پر لایا گیا ہے۔ پی ٹی وی کا بورڈ مکمل طور پر بااختیار ہے اور تمام اہم فیصلے بورڈ کی منظوری سے کیے جاتے ہیں۔ پی ٹی وی بورڈ میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ پی ٹی وی میں اس وقت بروقت تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ پچھلے پورے سال کے دوران پی ٹی وی میں کسی بھی ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوئی۔سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ پی ٹی وی میں پچھلے پورے مالی سال کے دوران کسی بھی ملازم کی پنشن اور تنخواہ میں تاخیر نہیں ہوئی۔ اپنے اخراجات کم کر کے تقریباً 300 ریٹائرڈ ملازمین بالخصوص بیواؤں کو ادائیگی کی جا رہی ہیں۔بعد ازاں کمیٹی نے اے پی پی اور ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے بھی کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ پچھلے مالی سال کے دوران پنشن اور تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ رقم پی بی سی کو ادا کی گئی۔ رواں سال پی ٹی وی اپنی پروڈکشن دوبارہ شروع کر دے گا۔اجلاس میں پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی مختلف عمارتوں سے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں