معروف اینکرپرسن کامران خان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ پاکستان شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ دفتر میں ہر ماہ ملازمین کے درمیان یہ ہی بات ہوتی ہے کہ اس بار کس تاریخ کو تنخواہ دی جائے گی۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نکتہ پاکستان کے ملازمین کو تنخواہ دو اکاونٹس کے زریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستانی بینک اکاونٹس کے زریعے دی جانے والی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ لیکن دبئی کے بینک اکاونٹس سے جن ملازمین کو تنخواہ دی جاتی ہے انھیں تین ماہ سے تنخواہ فراہم ہی نہیں کی گئی۔ اپریل ، مئی اور اب جون کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے۔ نکتہ دبئی اکاونٹس سے تقریبا تمام ایڈیٹرز کو تنخواہ دی جاتی ہے۔ جس میں ایڈیٹرز پاکستان ، بزنس ایڈیٹر، ویب ہیڈ ، پروڈکشن ہیڈ ، مارکیٹنگ ہیڈ ، اور دیگر شامل ہیں۔ پپو کو پتہ چلا ہے کہ ایڈیٹرز نے تنخواہ نہ ملنے پرکام چھوڑا ہوا ہے۔ اور ان میں سے کچھ اب دفتر بھی نہیں آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیٹرز نے گزشتہ ہفتے کامران خان سے بھی ملاقات کی تھی لیکن انھیں تنخواہ آنے کی کوئی تاریخ بتائے بغیر ہی واپس کردیا گیا۔ بعد میں ان سب کے اکاونٹس میں 50 ہزار روپے بطور ایڈوانس سیلری جاری کیے گئے۔ پپو کو پتہ چلا ہے کہ ماضی میں چھوڑ کر جانے والے ملازمین جن میں چیف ایڈیٹر نکتہ ڈیجیٹل اور کامران خان کے کئی برسوں سے اسکرپٹ رائٹر گذشتہ کئی ماہ سے اپنے واجبات یعنی آخری تنخواہ اور گریجوئیٹی کے لئے نکتہ پاکستان کی مینجمنٹ سے رابطہ کررہے ہیں لیکن انھیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔
560
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل