news anchor apne head ke rawaiyye se tang akar istefa 986

لاہورنیوزکے متعدد پروگرام بند،ٹیمیں بھی فارغ۔۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوز گروپ کے سٹی چینل لاہور نیوز میں متعدد پروگرام بند کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، ان پروگراموں میں پپو کے مطابق ۔۔ بنا معذرت، بوجھو تو جانیں۔۔ جرم انجام اور لاہور نامہ سرفہرست ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں کے این ایل ایز، اینکرز اور پرڈیوسرز کو بھی فارغ کردیاگیا ہے، ان سب کو ایک ماہ کے نوٹس دے دیئے گئے ہیں کہ اپنا کوئی اور انتظام کرلیں اب آپ ادارے کیلئے کام نہیں کرسکیں گے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک اینکر نے لاہور نیوز کو 8 سال دیئے اسے بھی فارغ کردیا گیا ہے جب کہ بچ جانے والےملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ لاہور نیوز میں جو دو پروگرام بچ گئے ہیں وہ پروگرام ہیڈ کی وجہ سے بچے ہیں کیوں کہ ان پروگراموں کے اینکرز پروگرام ہیڈ کے فیوریٹ ہیں۔۔پپو کے مطابق لاہور نیوز کے متعدد پروگرام بند کرنے کے نوٹس جاری ہونے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے روزگار کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مالی بوجھ کو اس کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن اس فیصلے سے کئی خاندان متاثر ہونے جا رہے ہیں۔مزید یہ کہ ادارے کے اندر بعض ایسے عناصر بھی موجود ہیں جن کے طرزِ عمل پر میڈیا ورکرز شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ متعدد صحافیوں کا مؤقف ہے کہ بعض انتظامی فیصلے میرٹ اور پیشہ ورانہ اصولوں کے بجائے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، جس سے ادارے کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔صحافت صرف خبروں کا نام نہیں، بلکہ صحافیوں کے حقوق اور ان کے روزگار کے تحفظ کی جدوجہد کا نام بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں