پاکستان کا معروف نیوز چینل دنیا نیوز بھی مشکلات کا شکار نظر آ رہا ہے۔ تیز رفتارخبروں اور جدید سہولیات کا دعویٰ کرنے والا ادارہ پیٹرول بحران اور مالی مسائل کے باعث متاثر ہوا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ بیورو کے پانچ ملازمین، جن میں تین ڈی ایس این جی اسٹاف، ایک کیمرہ مین اور ایک ڈرائیور شامل ہیں، کو ایک ماہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کی گاڑیوں اور نشریاتی رفتار پر بھی بریک لگ گئی ہے، جس سے ادارے کے دعوے کھوکھلے دکھائی دینے لگے ہیں۔ پپو کے مطابق پشاور بیورو سے دو کیمرہ مین، ایک انجینئر ، ایک ٹیکنیشن اور ایک ڈرائیور کو فارغ کیا گیا ہے، انہیں بھی ای میل پر نوٹسز موصول ہوگئے ہیں۔۔ اسلام آباد بیورو سے بھی تین کیمرہ مین، تین انجیئنرز کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی بھی دنیا ٹی وی ملازمین 30 ہزار تنخواہ پر کام کررہے ہیں، جو کہ حکومتی مقررہ کردہ اجرت سے بہت کم ہے، یہ صورتحال میڈیا انڈسٹری میں جاری بحران اور اداروں کی مشکلات کو اجاگر کرتی ہے، جہاں وسائل کی کمی براہِ راست خبروں کی ترسیل پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
