لوکل گورنمنٹ رپورٹرز کی تنظیم کا الیکشن کے بعد پہلا اجلاس، اہم فیصلے۔۔۔

لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا پہلا اجلاس بدھ کو ایسوسی ایشن کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر سلیمان سعادت خان، جنرل سیکریٹری محمد علی حفیظ ، نائب صدر افضل پرویز،اراکین گورننگ باڈی سہیل رب خان، طلحہ مخدوم ، بشیر عباس اور شعیب مختار نے شرکت کی ، صدر سلیمان سعادت خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کروانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں معزز ارکان سہیل رب خان، نظیر میمن اور شعیب مختار شامل ہیں ، ایسوسی ایشن کے اراکین کی سالانہ فیس 1ہزار روپے مقرر کی گئی جو آئندہ ماہ یکم جون سے دس جون تک ایسوسی ایشن کے خازن راشد صدیق کے پاس جمع کروائے جائے گی ، اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے بعد سب سے پہلے بینک اکائونٹ کھولا جائے گا پھر اراکین کے کارڈز کا اجراء کیا جائے گا ایسوسی ایشن کے دفتر کو دن گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک کھولے رکھنے کا طے کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے قیام اور مقصد اور نمائندہ باڈی کے بارے میں وزیر بلدیات ، میئر کراچی ، ڈپٹی میئر اور تمام بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندوں اور سربراہان سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک کو آرڈینشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے اس کمیٹی میں  معزز اراکین افضل پرویز، مونس احمد، فرید عالم ، طلحہ مخدوم، نظیر میمن، رضوان احدخان، اور حفیظ انصاری شامل ہیں یہ کمیٹی محکمہ بلدیات کے تمام اکابرین سے ملاقاتیں کرے گی ،اجلاس میں کراچی پریس کلب کے رکن و سینئر فوٹو گرافر محمد ناصر اور صفورا ٹائون کے چیئرمین راشد خاصخیلی کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت اور ایسوسی ایشن کے رکن علی مہدی کی نومولود بیٹی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں