معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی، جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر نےگرے سوٹ پہن رکھا ہے،تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔کیپشن میں نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
