سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے نیونیوز کو خیرباد کہہ دیا۔۔ وہ نیونیوز پر اپنا پروگرام صحافی گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے کررہے تھے۔۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ایک پیغام میں مطیع اللہ جان لکھتے ہیں کہ۔۔نیو نیوز ٹی وی کے ساتھ میرا سفر اچانک اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میں اپنی تنظیم کا گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران تعاون، سہولت کاری اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے، اور نہ ہی یہ پہلی حکومت ہے جس کے دوران مجھے ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جمہوریت، آزادیٔ اظہار، صحافیوں اور صحافت کے حق میں آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں ہے۔میں ایک بار پھر نیو ٹی وی کے مالک اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے ادارہ جاتی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
Facebook Comments
