whatsapp naya feature mutarif

اب واٹس ایپ کی بھی ماہانہ سبسکرپشن کا امکان۔۔۔ 

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جسے واٹس ایپ پلس کا نام دیا گیا ہے۔۔۔ اس اقدام کے بعد صارفین میں یہ تشویش ہے کہ آخر اس سبسکرپشن کے بدلے کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میٹا کے ممطابق یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واٹس ایپ زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے، جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔ تاہم یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں۔ مزید برآں، سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔ واٹس ایپ پلیس کی ماہانہ سبسکرپشن پاکستان میں ماہانہ دوسوتیس روپے ہونے کا امکان ہے نیٹ فلکس اور اسپاٹی فائی کے مقابلے میں کم ہے، ۔تاہم ابھی تک اس سبسکرپشن کی قیمت کے بارے میں کوئی  حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ کمپنی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 60 ارب ڈالر جبکہ پورے سال میں 200 ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی، اور روزانہ تقریباً 3.5 ارب افراد اس کی کسی نہ کسی ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں