چینل فائیو کی ٹیم پر شرپسندوں کا حملہ۔۔

پاکستان میڈیا کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے تھانہ موچکو کی حدود میں چینل فائیو کی ٹیم پر شرپسند عناصر کی جانب سے کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینل فائیو کی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی تھی کہ اس دوران ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی اور کرائم رپورٹر سیدہ شائستہ ذیدی پر نامعلوم شرپسند افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا، جو نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ ہے۔ اس واقعے نے صحافی برادری میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔پاکستان میڈیا کونسل کا کہنا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، اور ان پر حملہ درحقیقت سچ اور حقائق کو دبانے کی کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان میڈیا کونسل کراچی ڈویژن حکام بالا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ آخر میں پاکستان میڈیا کونسل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں