قابل اعتراض مواد بنانا چھوڑ دیا،خاتون ٹک ٹاکر کی توبہ۔۔

اداکارہ فضا علی ٹک ٹاک سٹار انمول نورکے ساتھ پیش آنے والے واقعات سن کررو پڑیں۔ نجی نیوز چینل کے پوڈ کاسٹ میں انمول نور نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بنانا چھوڑ دیا ہے اور میں اس کام پر توبہ کرتی ہوں اور اپنے اللہ سے معافی مانگتی ہوں۔ میں تہجد کی نماز پڑھتی ہوں ، ہر سال عمرے پر جاتی ہوں  اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے لیے اچھا سبب بنائے یہ باتیں سن کر فضا علی رو پڑی اور روتے روتے کہا کہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا کہ میں آپ کو پوڈ کاسٹ میں بلا کر ذلیل کروں مجھے ایسی ریٹنگ اورپیسے نہیں چاہیے لیکن میں یہ  چاہتی ہوں کہ جو لوگ آپ کی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں وہ نہ کریں ۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر انمول نور کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ انمول نور اپنے ایک دوست کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ٹک ٹاک سٹار کے سینے پر لائن بنا کر کوکین لے رہا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ہی ٹک ٹاک سٹار کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں