multan union of journalists ka election 5 february ko hoga

جرنلٹس سپورٹ فنڈ میں ملتان کے صحافیوں سے ناروا سلوک۔۔

ملتان یونین آف جرنلسٹس نے حکومت پنجاب کی جانب سے ’’جرنلسٹس سپورٹ فنڈ‘‘میں ملتان کے صحافیوں کےساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور غیر ضروری تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، ایم یو جے کے صدر احتشام الحق مرزا اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کہا کہ ’’جرنلسٹس سپورٹ فنڈ‘‘کے لیے مقامی صحافیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواستوں پر اکثر غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے اور رقم کی ادائیگی میں بھی امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں ملتان سے بھی نمائندگی دی جائے اور فنڈکی امدادی حد کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے لیے بھی اسے پانچ لاکھ روپے تک بڑھایا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں