radio pakistana hamla case 9 mulzimaan ke naqabil zamanat warrant jaari

ریڈیوپاکستان حملہ کیس، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر طلب۔۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں 9مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ۔وکیل نے کہاکہ ملزمان چالان میں نامزد ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر چالان جمع نہیں کررہے ہیں،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت نے کبھی ہمیں حکم نہیں دیا کہ چالان جمع کریں،اے ٹی سی  جج نے کہاکہ دسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو بلاتے ہیں ، پھر سماعت کرتے ہیں۔دریں اثنا ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک نہ ہوئے جبکہ سی سی پی او پشاور، ایڈوکیٹ جنرل اور پراسکیوشن حکام نے شرکت کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کی جگہ سی سی پی او پشاور نے بطور نمائندہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں 14 رکنی کمیٹی میں سے صرف 5 اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نامزدگی سے متعلق امور پر مشاورت کی۔مشاورتی ٹیم نے استفسار کیا کہ چالان میں سہیل آفریدی کی نامزدگی کیسے کی گئی اور پراسکیوشن کیس میں اب تک کہاں تک پہنچ چکا ہے۔اجلاس کے دوران ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں نامزد کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں