ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کا کیس جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کو بھیج دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے فریقین کو 6 جولائی تک نوٹس جاری کر دیئے، کیس میں مرکزی ملزم رحمٰن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے، ٹک ٹاکر سویرہ شریک ملزم کے طور پر نامزد ہے۔دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد کے قتل کے مقدمے کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔۔منگل کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے فریقین کو 6 جولائی تک نوٹس جاری کر دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی مزید کاروائی کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کو بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق کیس میں مرکزی ملزم رحمن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔ کیس میں ٹک ٹاکر سویرہ شریک ملزم کی طور پر نامزد ہے ۔

