سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے مطابق کورونا ویکسین کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط، من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ناصر حسین شاہ کے مطابق ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا مثبت کیسز کے اعداد و شمار آئیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی تو تاجروں کے مطالبات ضرور مانیں گے۔

Facebook Comments
