لاہور کی شفیق آباد پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو میں ہتھیار اور اسلحہ دکھانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ، ملزم کا نام احمد بتایاگیا جس نے چند روز قبل ویڈیواپ لوڈ کی تھی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیا اور سائبر کرائم یونٹ کی کاوشوں سے ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر ویڈیو میں دکھایا جانیوالا اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، احمد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔یادرہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق بندوق، پستول یا اس طرح کا دیگر اسلحہ و گولیوں کی نمائش ممنوع ہے ۔ یہ ایک سنجیدہ جرم ہے اور ملزم کو سات سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔

Facebook Comments
