sahafi qatal case dehshat gardi ki dafaat barqarar

صحافی کے مبینہ قاتلوں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ۔۔

سکھر  میں صالح پٹ کے صحافی اجے کمار کے قتل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ سکھر پولیس کی جانب سے صالح پٹ کے صحافی اجے لالوانی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان اکبر منگریو، رضا شاہ ، جمیل شاہ ، جانب میرانی اور مصطفےٰ میرانی کو روہڑی کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں