likee ki maqbooliat

لائیکی کی مقبولیت، چوتھے نمبر پر۔۔۔

ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ عوامی مقبولیت کے سبب پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی۔مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپ لائیکی پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی، حال ہی میں اس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے۔ موبائل ڈیٹا اور تجزیہ کرنے والے عالمی ادارے کے مطابق گوگل پلے اسٹور سے لائیکی ڈاؤن لوڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسے پاکستان میں مقبول ترین ایپس میں چوتھے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔لائیکی نے ملک بھر میں 10ویں سرفہرست پوزیشن سے موجودہ پوزیشن گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حاصل کی ہے۔ لائیکی ایپ نہ صرف ملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے بلکہ شارٹ ویڈیوز بنانے اور انہیں شیئر کرنے کے حوالے سے یہ لوگوں کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔لائیکی ایپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی چند سرفہرست ایپ میں شمار کیے جانے پر انتہائی خوش ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں