لاہور کے ایک نیوز چینل کے کراچی بیورو میں کرسی کی جنگ چھڑی ہوئی ہے، بیوروکی خستہ حالی کا یہ حال ہے کہ وہاں رپورٹرز کے لئے بیٹھ کر کام کرنے کے لئے کرسیاں تک موجود نہیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے کراچی بیورو کا دفتر ڈی ایچ اے کے ایک بنگلہ میں واقع ہے، جہاں رپورٹرز اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی کرسی خالی ہوتو وہ بیٹھ کر خبر فائل کرسکیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اسائنمنٹ کے لئے رکھی گئی گاڑیوں کے فیول کا یہ حال ہے کہ ایک ہی راستے(روٹ) پر پڑنے والے اسائنمنٹ کی تو کوریج کرالی جاتی ہے، باقی کے لئے اتنا فیول نہیں بچتا کہ وہاں کوریج کے لئے گاڑی جاسکے۔۔۔ کراچی بیورو کا ایک ورکر تو بے چارہ اپنے گھر سے کمپیوٹر لے آیا جس پر وہ رو ز کام کرتا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں چینل کے مالک نے کراچی بیورو کا رخ کیا تھا، اور تمام رپورٹرز کے ساتھ ایک پرتکلف ڈنر میں میٹنگ کی، جس کا مقصد صرف رپورٹرز کو جانچنا تھا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ ۔پپو کےمطابق لاہور ہیڈآفس میں ہونے والی پچھلے دنوں کی ایک اہم میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینل میں چھانٹیاں کی جائیں، کراچی بیورو سے بھی کچھ رپورٹرز کو نکالا جائے گا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی بیورو کی تمام رپورٹنگ ٹیم کو اب لاہور سے ہینڈل کیاجاتا ہے، اور کراچی کا بیوروچیف اب صرف کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے۔۔حد تو یہ ہے کہ کراچی کے رپورٹرز سے کبھی کبھار لوکیشن بھی مانگ لی جاتی ہے تاکہ رپورٹرز کا جھوٹ پکڑا جاسکے کہ وہ موقع پر موجود ہے یا نہیں۔۔

