مریدعباس قتل کیس، ملزم عادل زمان علاقہ غیر فرار۔۔

کراچی کی مقامی عدالت میں اینکرمرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس مفرورملزم عادل زمان کوگرفتارکرنےمیں ناکام، پولیس نےملزم کی روپوشی سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق ملزم علاقہ غیرفرارہوگیا ہے ،گرفتارکرنےکی کوشش کررہے ہیں، عدالت نےمفرورملزم کےایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت کاملزم عادل زمان کوگرفتارکرکے7نومبر کوپیش کرنےکاحکم، عدالت نےعادل زمان کےضمانتی محمد نذیرکو بھی طلبی کانوٹس جاری کردیا، مدعی زاراعباس اپنےوالدکےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، مرکزی ملزم عاطف زمان بھی پیش، ملزم کےوکلاء ایک بار پھر غیر حاضر، عدالت نے ریمارکس دیے ہم آئندہ سماعت پرعاطف زمان کاکیس عادل زمان سےالگ کردیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں