chairman ITNA ki tainaati keliye aik maah ki mohlat

اخباری اشتہار، حکومت نے 60 ہزار جمع کرادیئے۔۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کےاخباری اشتہار کے لیے اخراجات جمع کرا دئیے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کوبذریعہ اشتہارطلب کیا گیا ہے۔ اس متعلق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کے اخباری اشتہار کے لیے اخراجات جمع کرا دئیے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رجسٹرارآفس میں 60 ہزارروپے جمع کرائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقم کی ادائیگی سے متعلق رجسٹرار آفس کوخط لکھا جس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے 7 اکتوبرکے حکم کا حوالہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کو بذریعہ اخباری اشتہار طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی اورایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتہارات کی رقم 2 روز میں جمع کرائیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں