social media par ghair ikhlaqi mawad se mutaliq report adalat mein jama

سوشل میڈیا کے گرد شکنجہ سخت، قانون بن گیا۔۔

پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیز کو ’لگام‘ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کابینہ نے  پی ٹی اے کے تیار کردہ نئے رولز کی منظوری دے دی۔ سماء کے مطابق پی ٹی اے کی سفارشات کی منظوری کے بارے میں وزارت آئی ٹی آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئے رولز کے مطابق دفاع پاکستان، اخلاق باختہ ، فحش ، مذہب ، توہین رسالت ، حکومتی احکامات کے خلاف مواد قابل سزا جرم تصور ہوگا، پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات بھی جرم تصور ہوں گی۔کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان پیدا کرنے یا دوسرے شخص کی نقل اتارنے والے مواد پر پابندی ہوگی۔ انتہا پسندی، دہشتگردی، تشدد کی لائیو سٹریمنگ پر پابندی ہوگی، بچوں کو متاثر کرنے والے مواد پر بھی پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا کمپنیاں ملک کے وقار ، سلامتی و دفاع کے خلاف مواد کو ہٹانے کی پابند ہوں گی۔نئے رولز کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جن کے صارفین کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے وہ خود کو پی ٹی اے کے پاس رجسٹرڈ کرانے کی پابند ہوں گی۔ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت سوشل میڈیا کمپنیاں ان نئے رولز کو ماننے اور 9 ماہ کے اندر پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پابند ہوں گی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں