skardu mein shadi karugi

ایک کروڑ فالوورز، جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر۔۔

ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر منفرد ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جانے والی جنت مرزا ایک کروڑ فلوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں۔ٹک ٹاک پر سلو موشن ویڈیوز کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں لیکن  اپنی آنکھوں اور چہرے کے تاثرات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹاک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فلوورز ہو گئے ہیں اس سے قبل اب تک یہ اعزاز پاکستان میں کوئی بھی حاصل نہیں کرسکا۔ جنت مرزا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے پہلی بار میوزک ویڈیو میں بھی انٹری کی جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر انسٹا اسٹوری پر خوشی کا اظہار کرتے لکھا کہ ایک کروڑ فلوورز! کیا میں خواب تو نہیں دیکھ رہی، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوق شوق میں اس مقام پر پہنچ جاؤں گی کیوں کہ جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو کسی نہ کسی صورت میں آپ کو اُس کا صلہ مل جاتا ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں