لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کےگواہوں کوجرح کےلیے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونےکے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت کی، وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں ۔عدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔علی ظفر کا مؤقف ہے کہ میشا شیع نےجنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کی شہرت اورساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

Facebook Comments
