muqadmaat ke khilaaf sahafi biradri thaane ke saamne sarapa ahtejaaj

مقدمات کے خلاف صحافی برادری تھانے کے سامنے سراپا احتجاج۔۔

سینئر صحافیوں سلیم مغل, سرفراز نواز, یونس رفیق, مجاہد سامٹیو و دیگر کیخلاف داخل من گھڑت مقدمہ خارج نہ ہونے کیخلاف صحافی برادری کیجانب سے پریس کلب محراب پور سے ریلی نکال کر پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا مظاہرے میں صدر پریس کلب محراب پور  منور حسین منور،   چیف ایڈیٹر صدائے مغل علم الدین علیم، صدر سٹی پریس کلب راجہ خان نوناری، ، سندھ صحافی سنگت کے تحصیل صدر ظفر علی گھانگھرو،جنرل سیکریٹری شاہ زمان پٹھان، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تحصیل جنرل سیکریٹری محمد خان گھمن، پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل نائب صدر علی مغل، جماعت اسلامی کے رہنما نعیم احمد کمبوہ، آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل رہنما احمد خان چانڈیو، ، محراب پور ویلفیئر فاوَنڈیشن کے چیئرمین خلیق الرحمان خالد ایڈووکیٹ،سابق کونسلر رانا غلام شبیر،پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر مولانا محمد عارف، پاکستان فلاح پارٹی کے تحصیل صدر محمد ارشد قادری، صحافیوں قاضی ایاز،مبشر گھمن، اطہر جوکھیو،محمود الحسن جلالی، اقبال گاڈھی،نعمان میمن،آکاش چوہان،خالد گھانگھرو،غلام سرور مغل،ملک جاوید اقبال، عدیل آرائیں ،ناصر شیخ،راحیل اسلم، ظہیر آرائیں ، شفیق راجپوت،عرفان مغل، علی حسن خاصخیلی, شفیق سومرو, ارشد انصاری، مدثر کمبوہ،شوکت مغل،فتح محمد فراز سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر مقدمات داخل ہونا افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پولیس کو چاہیئے کہ من گھڑت اسٹوری پر مبنی مقدمہ کو خارج کردے محراب پور شہر صحافتی حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے اس کی سرزمین صحافت کیلئے بڑی زرخیز رہی ہے شہر کے کئ صحافیوں نے ملکی لیول پر خود کو منوایا شہر کے سلیم مغل, سرفراز نواز و دیگر پر مقدمہ داخل کرکے صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے صحافی کبھی نہیں گھبراتے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں شہر کی اکثریتی صحافی برادری اپنے صحافی بھائیوں کیساتھ ہے مظاہرین نے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ مقامی صحافیوں پر داخل مقدمہ کو شفاف تحقیقات کے بعد فوری طور پر خارج کیا جائے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں