mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کا سپریم کورٹ میں کیس پھر نہ چل سکا۔۔

سپریم کورٹ میں میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی،جس پر میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھجوا دیا،میر شکیل الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔میر شیکل الرحمٰن کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کو آئندہ ہفتے کسی دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی سفارش کی۔واضح رہے کہ میر شکیل الرحمٰن 34 سال پرانے نجی جائیداد کے معاملے میں بغیر کسی مقدمے کے زیرِ حراست ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں