دنیا نیوز میں لاہورہیڈآفس کے ورکرز اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پتہ لگا کہ ایچ آر اور آئی ٹی ڈپارٹ کے لوگ فارغ کردیئے گئے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز میں ٹائم کی بہت زیادہ سختی ہے ایک سیکنڈ لیٹ آنے پر بھی میل آجاتی ہے۔۔جن لوگوں کو نکالا گیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سسٹم میں گڑبڑ کرکے کچھ لوگوں کے ٹائم تبدیل کئے،مطلب لیٹ آئے تو ان کا ٹائم تبدیل کرکے وقت سے پہلے کردیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کئی ہفتوں سے خفیہ انکوائری چل رہی تھی، جس کے بعد ایچ آر اور آئی ٹی کے لوگ فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیوزروم سے بھی کچھ لوگوں کو فارغ کیاگیا ہے، جب کہ ایک ایسے پرڈیوسرکوبھی فارغ کیاگیا ہے جس کے نکالے جانے پر اس کے تمام ساتھی ورکرز بہت افسردہ ہیں،، ساتھی ورکرز کے مطابق وہ پرڈیوسر ہمیشہ اپنی ڈیوٹی کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچ جاتا تھا، اس کے بعد سر جھکا کر کام میں لگ جاتا تھا اور کسی کے بھی کام کو منع نہیں کرتا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے اس پرڈیوسر کے ساتھ بدنصیبی یہ ہوئی کہ ایک روز یہ اپنے محلے دار آئی ٹی والے کے ساتھ دفتر آیا، وہ بس دو منٹ ہی لیٹ تھا اور ایسا پہلی بار ہی ہوا تھا۔۔ آئی ٹی والے نے اپنی سیٹ پر پہنچ کر نہ صرف اپنا بلکہ پرڈیوسر کا بھی ٹائم پیچھے کا ڈال دیا(یعنی لیٹ والا معاملہ ختم کردیا)، اس معاملے کی ہوا بھی نہیں لگنے دی پرڈیوسر کو، لیکن انکوائری میں صرف یہی پرڈیوسر رگڑے میں آگیا، اور اس کا ٹائم پیچھے کرنے کا معاملہ انکوائری ٹیم کے ہاتھ لگ گیا۔۔

