نامور اداکارہمایوں سعیدنے کہا کہ پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن مجھے اصل شہرت اپنے پروڈیوس کئے ہوئے ڈراموں سے ملی ،جس دور میں شوبز میں قدم رکھااس وقت نعمان اعجاز او ر توقیر ناصر جیسے بڑے فنکارموجود تھے اور ان کی موجودگی میں نام بنانا بڑا مشکل کام تھا۔۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی نے بھی میرے ساتھ ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں نے کامیابیاں سمیٹیں۔پی ٹی وی میری پہلی درسگاہ ہے ،اداکاری کے ساتھ بطور پروڈیوسر بھی کام کر رہا ہوں اور دونوں شعبوں میں میرا تجربہ ہو گیا ہے لیکن آج بھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں ۔ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں لگے رہنے والے زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔

Facebook Comments
