فلم اور ٹی وی پر کام نہ ملنے کے باعث اداکارہ میرا نے سٹیج ڈراموں کا رخ کر لیا۔ میرا ان دنوں فیصل آباد میں ہونے والے سٹیج ڈرامے میں اپنی پرفارمنس دے رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی نے بھی اداکارہ میرا کو الحمرا میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو انتہائی کوشش کے باوجود بھی فلم اور ڈراموں میں کام نہیں مل سکا جس کے بعد انہوں نے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور کام حاصل کرنے کیلئے اپنے تعلقات استعمال کر رہی ہیں۔دریں اثنا میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں واقع سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔حملہ آور جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اس کی گن بھی چھین کر لے گئے۔
میرا کو فلم، ٹی وی پر کام ملنا بند ہوگیا۔۔
Facebook Comments
