ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹراور سابق صحافی ساجد گوندل نے بتایا ہے کہ انہیں 6 نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا، ابتدائی طور پر نامعلوم مقام پر بندکمرے میں بہت دیر تنہا رکھا گیا، ذرائع کے مطابق جمعرات کو ساجد گوندل نے 164 کا بیان اسسٹنٹ کمشنر رورل عبداللہ محمود کو ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے اور وہ جواب دیتے رہے، تشدد نہیں کیا گیا اور کچھ امور پر سوالات کیےگئے۔

Facebook Comments
