absar alam par kaatilana hamla

سینئر صحافی ابصار عالم کے خلاف غداری کا مقدمہ۔۔

سینئر صحافی و چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف ضلع جہلم میں غداری کا  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ابصار عالم کے خلاف مقدمہ انصاف لائرز فورم کے صدر چوہدری نوید احمد ایڈووکیٹ کی مدعیت میں تھانہ دینہ میں درج کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے ابصار عالم پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم کے خلاف ٹویٹس کرنے کو بنیاد بنایا ہے اور ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم جو کہ سابقہ چیئرمین پیمرا ہے اور پیشہ صحافت سے منسلک ہے نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انتہائی گھٹیا لینگویج استعمال کی ہے جو کہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ ابصار عالم وطن عزیز کے سایہ میں رہتا ہے اور اسی وطن عزیز کی جڑوں کو دشمنوں کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے کھوکھلا کر رہا ہے، اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کو ہمیشہ سلامت تاقیامت رکھے۔ابصار عالم کے خلاف آئین کی دفعات 124، 131، 499، 505 اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض دفعات ایسی ہیں جو جمعہ کے روز کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی بلال فاروقی کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں بھی شامل ہیں۔ ابصار عالم کے خلاف مقدمے میں بھی دفعہ 505  کو شامل کیا گیا ہے۔جبران ناصر کے مطابق ریاست کو پتا ہے کہ یہ ایک کمزور ایف آئی آر ہے جو دفعہ 505 شامل کیے جانے کی وجہ سے کوئی خاص سماعت کے بغیر ہی خارج ہوجائے گی۔  یہ مختصر عرصے کیلئے بندے کو لاپتہ کرنے کا متبادل ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی سیر ایک گھٹیا بہانہ ہے۔دریں اثنا سینئر صحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ہمیں مشرف نہ دبا سکا تو جنرل باجوہ کس گمان میں ہے۔اپنے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد رد عمل میں ابصار عالم نے کہا کہ ” ایسے غداری کے مُقدمے تو اعزاز ہیں ایک فسطائی نظام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے۔ ہمیں تو مُشرف نہ دبا سکا تو میری جان، جنرل باجوہ، کس گُمان میں ہے، رسیداں کڈو۔ابصار عالم نے اپنے رد عمل کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی “باجوہ لیکس” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی مراد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نہیں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں