rauf kilasra par ilzam lagane wale 2 sahafio par jurmane

رؤف کلاسرا پر الزام لگانے والے 2 صحافیوں پر جرمانے۔۔

رؤف کلاسرا پر الزام لگانے والے مبشر زیدی کو عدالت نے 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔کچھ سال پہلے صحافی مبشر زیدی اور اسد طور نے رؤف کلاسرا پر “صحافتی کرپشن” کے الزامات لگائے تھے جس کے خلاف انہوں نے عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ 3 سال بعد عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صحافی مبشر زیدی اور اسد طور کو 10، 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔رؤف کلاسرا نے عدالتی فیصلے کی نقل شیئر کرتے ہوئے لکھا ” دوستو. مبشر زیدی اور اسد طور نے تین چار سال قبل مجھ پر مختلف الزامات لگائے تھے جن میں ایک یہ بھی تھا کہ مجھے یوسف رضا گیلانی صاحب نے پلاٹ دیا تھا۔ اب تین سال اسلام آباد میں عدالتی سماعت کے بعد فیصلہ آگیا ہے۔ جھوٹ پر زیدی اور طور کو دس دس لاکھ جرمانہ ہوا ہے۔ اللہ کا شکر اس نے عزت رکھ لی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں