لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسر اور ڈان کے سابق صحافی ساجد گوندل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔اعلامیے کے مطابق کمیشن کے سربراہ نے ساجد گوندل کی گمشدگی سے متعلق سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ساجد گوندل کے اہل خانہ کو بھی بدھ کے روز ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔

Facebook Comments
